عوام بجلی،پٹرولیم مصنوعات، گیس، واساکی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کی وجہ سے شدید پریشان ، حکومت آئی ایم ایف کا بہانہ کرنے کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے : کرامت علی شیخ
ملتان : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور غریب قوم کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی بجائے شیشے کے محلات میں بیٹھے تماشہ دیکھ رہی ہے متاثرین سیلاب زدگان کی امداد اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسز سے تنگ غریب عوام کے بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس وقت وطن عزیز پاکستان جس نازک دہرائے پر کھڑا ہے اور ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام بجلی،پٹرولیم مصنوعات، گیس، واسا، اشیائے خوردونوش و نوش و صرف کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کی وجہ سے شدید پریشان حال ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور غریب قوم کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں اگر اج ایم کیو ایم پاکستان کے پاس حکومت ہوتی تو ایسے مشکل ترین حالات کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت ضرور مسئلے کا حل نکال لیتی اب ائی ایم ایف کا بہانہ کرنے کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ خدانخواستہ پرامن حالات پرتشدد مظاہروں میں تبدیل نہ ہو جائے اور حالات سنبھالنا مشکل ہو جائیں ۔



































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 509
This Month : 1864
This Year : 65583
Total Visit : 170571
Hits Today : 3573
Total Hits : 890167
Who's Online : 7





















