بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار کا فوجی قافلے پر حملہ، 9 جوان شہید، 5 زخمی ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوان شہید جبکہ 5 فوجی زخمی ہوئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کرموجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔