ملتان (صفدربخاری سے)  سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چوہدری محمود علی ، اعجاز کریم، غضنفرملک ، زاہد اعوان ، کلب عابد ، خواجہ دلشاد اور قاسم شاہ نے مال پلازہ کینٹ احتجاجی مظاہرہ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا پوری قوم بجلی کے ناقابل برداشت بلوں، ٹیکسوں اور مہنگائی کے باعث بدترین معاشی بدحالی سے دوچار ہے ملک میں ہر طرف خودسوزیاں ہورہی ہیں لیکن بے حس حکمران آئی ایم ایف کے نام پر بدترین معاشی استحصال کررہے ہیں کینٹ کے تاجروں نے پرامن احتجاج اور کامیاب علامتی ھڑتال کرکے تاجربرادری اور سول سوسائٹی سے اظہار یکجہتی کیا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور قوم کی آہوں بددعاوں سے بچے اور قوم کی معاشی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی اداروں کی بلیک میلنگ سے نجات حاصل کرے۔