اسلام آباد سے  سردار محمد سیلم کی رپورٹ کے مطابق ،آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پونچھ ڈویژن کیلئے تاریخی انتظامی پیکج کی منظوری دیدی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس تاریخی انتظامی پیکج کا اعلان جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق صدر سردار محمد یعقوب خان، سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور ،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،میاں عبدالوحید ،دیوان علی خان چغتائی ،سردار میر اکبر خان ،سردار جاوید ایوب ،سردار محمد حسین ،نثار انصر ابدالی ،سردار ضیاء القمر ،سردار عامر الطاف ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،معائنہ کمیشن کے چیئرمین پیر مظہر سعید شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے، مزید خبروں کےلیے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کریں ، اسلام آباد نیوز ایچ ڈی ڈاٹ کام