اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ مقرر
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کیلیے وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمر فاروق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری بھی جاری کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اٹک جیل میں خصوصی عدالت منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں انسداد دہشت گری عدالت نمبر ون کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا اختیار سماعت بھی چیلنج کیا گیا ہے جس میں اُن کی اہلیہ کے بنیادی معیار پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت ون کے جج اس معاملے میں مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔ مذکورہ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کی وساطت سے دائر کی۔ جس میں سیکریٹری قانون، داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔


































Visit Today : 367
Visit Yesterday : 497
This Month : 1400
This Year : 65119
Total Visit : 170107
Hits Today : 3468
Total Hits : 885544
Who's Online : 9





















