مرکزی تاجرقیادت کی جانب سے 31 اگست اور 2 ستمبر کی ہڑتالوں کی کال کی حمایت کرتے ہیں
ملتان : سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ، ملک زاہد اعوان ، ظفراقبال خان ، غضنفرملک ، کلب عابد خان ، اعجازِ کریم، ملک عامر اعوان ، شیخ محمد شفیق، اور شیخ محمد عرفان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کینٹونمنٹ تاجربرادری بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور ٹیکسز کو مسترد کرتےہیں اور مرکزی تاجرقیادت کی جانب سے 31 اگست اور 2 ستمبر کی ہڑتالوں کی کال کی حمایت کرتے ہیں کینٹ کے تاجر 31 اگست اور 2 ستمبر کو 10 بجے سے 2 بجے تک علامتی ھڑتال کا اعلان کرتےہیں آئی ایم ایف کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم شدید اذیت سے دوچار ہے ملک میں خودسوزیوں کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے عالمی مالیاتی ادارے کی خوشنودی کیلئے 25 کروڑ عوام کا بدترین معاشی قتل عام کیا جارہا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور قوم کو جینے کا حق دے بجلی کے 500 یونٹس تک تمام ٹیکس ختم اور یکساں ٹیرف 10 روپے یونٹ فکسڈ کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے وگرنہ تاجر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے پریس کانفرنس میں خواجہ دلشاد احمد ،اخترحسین، سجاداحمدبھٹی، عمران بھٹہ، فیضان سعید، مرزانسیم بیگ، باسط توقیر انصاری ، ابراراحمد بھٹی، گوہرحفیظ ودیگرشریک تھے ۔


































Visit Today : 276
Visit Yesterday : 497
This Month : 1309
This Year : 65028
Total Visit : 170016
Hits Today : 3060
Total Hits : 885136
Who's Online : 4





















