مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
bbc news urdu نے Wednesday، 30 August 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کے لیے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 256
Visit Yesterday : 497
This Month : 1289
This Year : 65008
Total Visit : 169996
Hits Today : 2896
Total Hits : 884972
Who's Online : 2





















