بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق، اڈا تیرہ سولنگ واپڈا کی طرف سے بجلی کے نرخ میں بے پناہ اضافہ ،ظالمانہ ٹیکس اور لاکھوں کے بل تاجران و عوام سراپا احتجاج بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ و اوور ریڈنگ کے خلاف انجمن تاجران کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ، جس میں اڈا تیرہ سولنگ اور گردونواح کے تمام چکوک کی غریب عوام بھوک بے، روز گا اری اور واپڈا کی طرف سے بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافے کی ستائی سڑکوں پر نکل آئی، قیصر جاوید جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تیرہ سولنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بجلی کی بڑھتی ہوئی، قیمتوں نے غریب عوام کا مہنگائی کر کے پہلے ہی جینا حرام کر رکھا ھے، اوپر سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس نے لوگوں سے جینے کی امید تک چھین لی، لاکھوں کے بل آنے پر لوگ گھروں کی مختلف اشیاء بیچ کر اور بعض ایسے افراد جنہوں نے اپنی بچیوں کے زیورات بیچ کر بجلی کے بل ادا کئے احتجاج میں شریک اہل علاقہ نے بجلی کے بل جلا کر نگران حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بھوک سے ہم خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، ہم مڈل کلاس آدمی جن کا بیس ہزار تنخوہ پر بمشکل گزارہ ھوتا ھے، ہم اپنے بچوں کی بھوک مٹائیں یا چالیس ہزار کا بل ادا کریں حکومت ہمیں ریلیف دینے کی بجائے ہمیں دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر رہی ہے