بہاولپور  سے ایم اقبال انجم کی رپورٹ کے مطابق, بہاولپور تحصیل یزمان کے نواحی چک نمبر 71ڈی بی گدلاں ،چولستان میں بلوچ قبیلے کے زمیندار,ظفراقبال بلوچ کے خاندان اہل خانہ پرظلم وجبرتشددد اور بربریت کی خوفناک داستان سامنے آگئی, میڈیا ٹیم نے اہل خانہ پرفائرنگ اورخواتین کے زخمی ہونے کی ویڈیوحاصل کرلی،واقعات کے مطابق،ظفراقبال بلوچ جس نے ،چولستان میں شاہی مزارہ سکیم کے تحت دس مربعے کامالک ہے, اورٹوبہ گدلاں میں اپنی اراضی کاشت کررکھی ہے ,چند روزقبل غلام مصطفی بڈاوراجمل بھٹہ وغیرہ نے اس کی اراضی پرقبضہ کرنے کیلئے اپنے، دس مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بلوچ قبیلے کے خاندان پرحملہ کردیا, اورفائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ،ظفراقبال بلوچ کی بیوی اوربیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں, جس کامقدمہ نمبری  307/23 تھانہ  صدر یزمان میں درج ہوا، پولیس نے ملزمان کو ابھی تک  گرفتارنہ کیا ہے  ,متاثرظفراقبال نے آئی جی پنجاب سمیت تمام اعلیٰ حکام کودرخواستیں ارسال کیں ,جس پرایس پی نوسٹی  گیشن بہاول پور کوتفتیش  دے دی گئی ,ملزمان کواس بات کابہت رنج پہنچا,غلام مصطفی بڈوغیرہ نے دس اورمسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روزدوبارہ بلوچ قبیلے پرحملہ کرکے انہیں یرغمال بنالیا,اورخواتین بچوں کوتشدد کیاگیا,جس پرچولستانی باشندوں اورمتاثرین کے اہل خانہ نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے, اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے, ادھرمیڈیا ٹیم نے ظفراقبال بلوچ کے اہل خانہ پرفائرنگ کی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے