75 ہزار ٹیکس گزاروں کو پراپرٹی ٹیکس چالان وصول کرائے جاچکے ہیں افتخار احمد بھلی
ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان ڈویژن کی جانب سے رواں مالی سال24، 2023ء میں اب تک ڈویژن بھر کے 1 لاکھ 50 ہزار ٹیکس گزاروں میں سے 75 ہزار ٹیکس گزاروں کو پراپرٹی ٹیکس چالان وصول کرائے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ ٹیکس گزاروں کو 5 ستمبر تک چالان موصول ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈویژن بھر میں گھریلو، لگژری اور کمرشل جائیدادوں کی نئی ویلیو ایشن کے لیئے سروے بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے تحت تمام پراپرٹی یونٹس مالکان کو پی ٹی 4 فارم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے فارم وصولی کے 15 دن کے اندر ٹیکس گزاران اپنی پراپرٹی کے مکمل کوائف اپنے متعلقہ ایکسائز آفس کے مجاز آفیسر کو جمع کروانے کے پابند ہوں گے ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن پیمنٹ کرنے پر 31 اگست تک 15 فیصد رعایت دی گئی تھی جو جمعرات کو ختم ہورہی ہے شہریوں اور بالخصوص ٹرانسپورٹرز کو اس حکومتی رعایت سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ 31 اگست کے بعد محکمہ کی جانب سے شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا جائے گا ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس گزاروں کے لیئے حکومت کی جانب سے آن لائن پیمنٹ کرنے پر 30 ستمبر تک 10 فیصد کی رعایت دی گئی ہے گھریلو اور کمرشل ٹیکس گزار ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس سہولت سے استفادہ کریں اور دیگر احباب کو بھی فائدہ پہنچاتے ہوئے ترغیب دیں،






































Visit Today : 445
Visit Yesterday : 536
This Month : 981
This Year : 64700
Total Visit : 169688
Hits Today : 5553
Total Hits : 881265
Who's Online : 6




















