فیصل آباد میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی
bbc news urdu نے Monday، 28 August 2023 کو شائع کیا.
فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر ڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔پولیس حکام کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ مقتول نے گھر میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کی۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 430
Visit Yesterday : 536
This Month : 966
This Year : 64685
Total Visit : 169673
Hits Today : 4681
Total Hits : 880393
Who's Online : 7




















