فرانس میں اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد
www.bbcnewshd.com نے Monday، 28 August 2023 کو شائع کیا.
پیرس: فرانس میں اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیرتعلیم نے سرکاری اسکولوں میں عبایا، ڈھیلا ڈھالا لباس اور پوری آستینوں والے کپڑے پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔فرانسیسی وزیرتعلیم گیبریل اطال نے مقامی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ عبایا پر پابندی لگانے کا مقصد یہ ہے کہ جب طالبہ کلاس روم میں جائیں تو ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ان کا لباس دیکھ کر ان کے مذہب کی شناخت کی جائے۔فرانس میں 2004 میں ایک قانون کے تحت اسکولوں میں ایسی تمام علامات یا لباس پر پابندی لگائی گئی تھی جسے بظاہر مذہبی وابستگی کا اظہار ہوتا ہو تاہم اس میں عبایا شامل نہیں تھا۔ فرانس کی مختلف سیاسی جماعتوں نے پابندی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 352
Visit Yesterday : 536
This Month : 888
This Year : 64607
Total Visit : 169595
Hits Today : 3395
Total Hits : 879107
Who's Online : 3




















