بغاوت اور اشتعال پھیلانے کا کیس؛ ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور
www.bbcnewshd.com نے Monday، 28 August 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیے گئے جس میں پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی اور تقریب کی فرانزک کروانی ہے۔عدالت نے 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 475
Visit Yesterday : 634
This Month : 15873
This Year : 63709
Total Visit : 168697
Hits Today : 6547
Total Hits : 871713
Who's Online : 4




















