ملتان: ممبر کینٹونمنٹ بورڈ و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان نے کینٹ کے مختلف ایریا میں بچوں کے ساتھ ملکر 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے پودے لگائے ممبر کا کہنا تھا پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ملتان اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر ریحان مشتاق اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹوافیسر ماریہ جبین خان کی ہدایت کینٹونمنٹ ایریا میں پودے لگا کر جشن آزادی جوش خروش منانے کا کہا مزید ممبر کا کہنا تھا آزادی ایک نعمت ہے اور اللہ کی عطا کردہ نعمت کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہئیے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے آباو اجداد کی کوششوں اور قربانیوں کے عوض آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے لوگ آزادی سے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔لیکن افسوس کہ چند بدبخت لوگ کفرانِ نعمت کے مرتکب ہوتے ہوئے 14 اگست کے بائیکاٹ کی مہم شروع کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایسے لوگوں کو اللہ سے ڈرنا چاہئیے اور شرم کرنی چاہئیے۔ پاکستان کی آزادی تو صرف دشمنوں کو کھٹکتی ہے۔آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو آج غلامی اور جبر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہو تو ایک کشمیری بچے سے پوچھیں۔ آزادی کی قدر جاننی ہو تو فلسطین کے نوجوانوں سے پوچھیں۔ عزت آبرو کی قدر جاننی ہے تو کسی مقبوضہ کشمیری ماں،بہن یا بیٹی سے پوچھئیے۔ فسلطین میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے پوچھئیے۔
خدارا ہوش کے ناخن لیں سیاسی جماعتوں کے پیچھے لگ کر قومی یکجہتی کو پاش پاش مت کریں اسٹیشن کمانڈر و پریذیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ ریحان مشتاق اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو افیسر ماریہ جبین خان کی ہدایت پر بچوں کو پودے اور جھنڈیاں تقسیم کی گئیں علاقہ کے بزرگ شخصیت رحمت شاہ و معززین نے بھی شرکت کی۔