اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے عدم پیروی پر عمران خان کی سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ۔