امریکی نیوز ویب سائٹ پر سفارتی سائفر شائع،،پی ٹی آئی نے پھرعدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی نیوز ویب سائٹ پر سفارتی سائفر شائع ہونے کے بعد ایک بار پھر ایک اعلیٰ اختیارات پر مبنی عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سائفر سے متعلق رپورٹ شائع ہونے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کی صداقت مزید مستحکم ہوجاتی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ عدالتی کمیشن سائفر کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور بعد ازاں اس کے نتائج کو منظر عام پر لائے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا تختہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے الٹایا گیا جو ایک سازش تھی۔ واضح رہے کہ امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے سائفر کے متن کو شائع کرتے ہوئے خبر میں لکھا کہ اس سائفر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کے پیچھے امریکی دباؤ کارفرما نظر آتا ہے کیونکہ امریکی سفارت کار نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا۔



































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 634
This Month : 15822
This Year : 63658
Total Visit : 168646
Hits Today : 6251
Total Hits : 871417
Who's Online : 4




















