بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق, ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ان کے دفترکے کمیٹی روم میں کاٹن مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا ,جس میں کپاس کی فصل کی دیکھ بھال اور بہتر پیداوار کے حوالے سے جائزہ لیا گیا,۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت،کاشت کاروں، کھادوں اور زرعی ادویات کے ڈیلرز سمیت پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کے نمائندگان اور زراعت افسران نے شرکت کی, ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ کپاس کی فصل کی نگہداشت بہترین انداز میں کی جائے, اور متعلقہ افسران و سٹاف فیلڈ میں جاکر کپاس کی فصل کا معائنہ کریں ,اور پیسٹ سکاؤٹنگ بہتر طریقہ سے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فصلات کو پانی کی فراہمی اور مقرر کردہ نرخ پر کھاد کی فروخت یقینی بنائی جائے,انہوں نے کہا کہ کھاد کمپنی کی جانب سے کھاد کی سپلائی میں اضافہ کیا جائے,انہوں نے کہا کہ زمیندار و کاشکاران کو فصل کی بہتر نگہداشت اور نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رہنے کے لئے فیلڈ میں جاکر راہنمائی کی جائے,۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) حافظ محمد شفیق نے کپاس کی چنائی، پیسٹ سکاؤٹنگ مہم اور موجودہ موسمی صورت حال میں کپاس کی فصل کی نگہداشت بارے بریفنگ دی۔