ملتان: بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں اور ٹیرف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف عزیز شہید روڈ کینٹ پر احتجاج کرتےہوئے سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابدخان ، خواجہ دلشاد احمد نے کہا آئی ایم ایف کے تنخواہ دار تجربہ کار حکمرانوں نے ملکی معیشت اور کاروبار کو 15 ماہ کے دوران تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور سفید پوش رزق حلال کمانے والے طبقہ سے جینے کا حق چھین لیا تاجربرادری مطالبہ کرتی ہے مفت پیٹرول ، بجلی کی سہولیات ، مراعات پرمکمل پابندی لگائی جائے بجلی کے 500 یونٹ تک فکسڈ ٹیرف اپریل 2022 کے مطابق اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اگر ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاج کادائرہ وسیع اور ہڑتال کرینگے۔