ہمارا عزم آپ کا تحفظ ،، پنجاب بھر میں لائسنسنگ سینٹر 47 سے بڑھا کر 150 کر دیے گئے ہیں : ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ
bbc news urdu نے Thursday، 3 August 2023 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں لائسنسنگ کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں لائسنسنگ سینٹر 47 سے بڑھا کر 150 کر دیے گئے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہر پاکستانی پنجاب سے کسی بھی ضلعے سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتا ہے۔ پنجاب بھر میں ڈرائیونگ سکول کا دائرہ کار 32 سے بڑھا کر 65 کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نئے فیچر کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے۔نئے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ میں پوائنٹ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پنجاب کے کسی شہری کو ٹریفک پولیس کے حوالے سے کمپلین ہو تو ہمارے کمپلینٹ سیل کے نمبر 24 گھنٹے آپ کی سہولت کے لیے کھلے ہیں۔ہمارا عزم آپ کا تحفظ اور آپ کی منزل کو آسان بنانا ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 278
Visit Yesterday : 634
This Month : 15676
This Year : 63512
Total Visit : 168500
Hits Today : 5575
Total Hits : 870741
Who's Online : 6




















