ملتان میں میری نو ماہ سے کم عرصہ تعیناتی میں پارکوں ، چوکوں اور فلائی اوورز کو خوبصورت بنایاگیا:مہر مظہر عباس کات کی ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف سے ملاقات
ملتان : چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور سرائیکی اجرک پہنائی ۔ملاقات میں ملتان میں پارکوں اور پودوں اور شہر کی خوبصورتی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ڈی جی نے مہر مظہر کات کو بتایا کہ میری نو ماہ سے کم عرصہ تعیناتی میں ملتان کے پارکوں ۔چوکوں اور فلائی اوورز کو خوبصورت بنایا اور سات ہزار سے زیادہ آٹھ سے دس فٹ کے پودے لگائے ہیں۔ڈی جی نے بتایا کہ زکریا یونیورسٹی کے گیٹ پر ۔دوکت گیٹ چوک۔بابر چوک پر خوبصورت فوارے بنوائے ہیں ۔متی تل روڑ پر تین سو پچاس پودے۔سہو چوک سے سید والا بائی پاس تک نو سو پچاس پودے ۔دولت گیٹ سے نو نمبر اور سید والا بائی پاس میٹرو کے پلر پر سرائیکی وسیب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پینٹگ کروائی ۔نشتر فلائی اوور پر پینٹگ مکمل ہو گی ھے اب سرائیکی ثقافتی تصاویر پینٹ کروانی ہیں ۔ڈی جی نے مزید بتایا کہ کچہری ۔نو نمبر ۔رشیدہ آباد ۔اور چوک کمہارانوالہ فلائی اوورز پر پلانٹر رکھے ہیں جن میں پھول اور چھوٹے پودے لگائے ہیں۔آصف رؤف نے مہر مظہر کات سے باچیت کرتے ہوئے کہا کہ میں جب تک ڈی جی ہوں پوری ایمان داری سے ملتان کو خوبصورت بنانے کی ہر کوشش کرونگا۔چئیرمین ایس این ٹی مہر مظہر کات نے ڈی جی کو ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے سرائیکی اجرک پہنائی۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے کہا کہ آصف رؤف جیسے محنتی افسروں کو سرائیکی وسیب کے دارلخلافہ ملتان میں خوش آمدید کہتےاور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف کے خلاف چند بھتہ خور بلیک ملیر لوگ جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں اور ان پر جھوٹی الزام تراشیاں کر کے مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ میں نے بھی ان الزامات کی تحقیقات کیں ہیں جو سراسر غلط ثابت ہوئی ہیں اگر آصف رؤف پر الزام درست ہوتا تو میں آج ان کو سرائیکی وسیب کی شان سرائیکی اجرک نہ پہناتا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک ملتان میں ہر بھتہ خور ۔رشوت خور افسروں کے خلاف ھے اور ہم ان افسران کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو پوری محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہیں ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک ڈی جی آصف رؤف کے ساتھ کھڑی ھے اور بلیک میلہ شاہ ولی راجپوت سمیت کسی بھتہ خور کو بلیک میل نہیں کرنے دیں گے اور کسی سنی یا شیعہ کو کسی افسر کے خلاف غلط مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی اجازت دیں گے




































Visit Today : 354
Visit Yesterday : 634
This Month : 15752
This Year : 63588
Total Visit : 168576
Hits Today : 5875
Total Hits : 871041
Who's Online : 11




















