ملتان (صفدربخاری سے)  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے مقتدر طبقہ نے ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام پر مہنگائی کا خودکش حملہ کرکے عوام دشمن پالیسیوں کی زندہ مثال قائم کر دی ہے جس کی وجہ سے آ ج پوری قوم کے گھروں میں افسردگی کا عالم ہے آج بھی عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کا آ نے والے دنوں میں اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کرے اور موروثی سیاستدانوں کو مکمل طور پر مسترد کر دے جنہوں نے گزشتہ 75 سالوں کے دوران سوائے مسائل در مسائل اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آ ج بھی پوری قوم معاشی تباہ حالی کا شکار ہے اور دو وقت کی روٹی تک کی محتاج ہے غریب عوام بھاری بھرکم بجلی،گیس اور واسا کے بل بھریں یا مہنگے داموں پٹرول خرید کر معمولی سے موٹر سائیکل کا پہیہ چلائیں یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں اب بھی وقت ہے کہ عوام مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایوانوں میں لائیں اور کرپٹ جاگیر داروں وڈیروں سرمایہ داروں کو مسترد کر یں جنہوں نے ان پر زمین تنگ کردی ہے ۔