پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کو کیے گئےجرمانے معطل
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر اسپیشل سنٹرل کورٹ کی جانب سے اعلیٰ افسران کو کیے گئے جرمانے معطل کردیے۔عدالت میں چودھری پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کو کیے گئے جرمانے کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کو کیا گیا جرمانہ معطل کرتے ہوئے فریقین کے وکلاکو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں لگ رہا ہےکہ ٹرائل عدالت کے فیصلے پر عمل نہیں ہوا، ٹرائل عدالت نے بھی انتہائی فیصلہ کردیا۔ پرویز الہٰی کے وکیل نے دلائل دیے کہ سرکاری وکیل نے کسی بھی مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی رپورٹ پیش کی، روبکار جاری ہونے کےبعد نظر بندی کاحکم جاری کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی معاونت کی جائے، کیا 3 ایم پی او کی موجودگی میں اسپیشل جج پرویز الہٰی کو طلب کرسکتے تھے۔پرویز وکیل نے مزید کہا کہ میرے مؤکل کو عدالت بلوایا گیا مگر انہیں پیش نہیں کیا گیا۔




































Visit Today : 473
Visit Yesterday : 634
This Month : 15871
This Year : 63707
Total Visit : 168695
Hits Today : 6526
Total Hits : 871692
Who's Online : 4




















