ملتان (صفدربخاری سے) ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے مرکزی جلوس گلگشت کےدوران شہری دفاع ملتان کےفرسٹ ایڈکیمپب کےدورہ کےدوران تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں سےگفتگوکرتےہوئے کہا شہری دفاع کے رضاکار ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں عاشورہ محرم کے دوران انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ شہری دفاع کے رضاکار فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹیاں دےرہے ہیں سول ڈیفنس آفیسر اور ادارے کے متعلقہ افسران ورضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں اس دوران سینئرانسٹرکٹر عمران مظہر چوہدری، گروپ وارڈن غضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد ،محمدجمیل، ڈپٹی پوسٹ وارڈن ملک محمدابوبکر، محمدعمیررضا، سیکٹروارڈن کامران علی بھی موجود تھے،