اسلام آباد :  وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے کرپشن کے حوالے سے دیئے گئے اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔  خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران واپڈا میں 450 ارب کی کرپشن کی بات کی جو کہ درست نہیں ہے ، واپڈا میں 450 ارب سے کم کی کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ،یہ اگلی حکومت کرے گی، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ابھی تک صارفین کو بجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے ہیں، ستمبر کے بلوں میں اضافہ لگ کر آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے، 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔