ملک اور عوام کے مسائل زیادہ ضروری ہیں،دس سال بھی انتخابات نہ ہوں تو کوئی بات نہیں : راجہ ریاض
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مسائل زیادہ ضروری ہیں،دس سال بھی انتخابات نہ ہوں تو کوئی بات نہیں، ، اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا حل سب سے پہلے ضروری ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے طور پر 3 نام دوں گا، ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اپوزیشن کے ساتھیوں سے مشاورت کر رہا ہوں، اگلے دو دن میں اپوزیشن اراکین سے باقاعدہ مشاورت شروع ہو جائے گی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مزید کہا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم سے حتمی مشاورت کروں گا، نگران سیٹ اپ پر پہلے مرحلے میں ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم آئیں گے۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم آنے کا مطلب ہو گا کہ انتخابات دو سال نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم ہونے کی صورت میں انتخابات کی ساکھ نہیں رہے گی، ان کی رائے کے مطابق کسی معیشت دان کو نگران وزیر اعظم ہونا چاہیے۔






































Visit Today : 436
Visit Yesterday : 536
This Month : 972
This Year : 64691
Total Visit : 169679
Hits Today : 5095
Total Hits : 880807
Who's Online : 2




















