ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب کرامت علی شیخ نے بجلی کی قیمت میں مزید کئی گنا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کے ایماء پر بجلی کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام پر بدترین ظلم ڈھانے کے مترادف ہے ڈالر کی اڑان کے باعث روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے غریب عوام پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی تین سو گنا مہنگائی نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن افسوس کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات زیرو ہیں اور آ ج عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ عام انتخابات میں ان عوامی نمائندوں کو چنیں جو نہ صرف مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں بلکہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے انقلابی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ایسے حالات میں ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مڈل کلاس طبقہ کو ایوانوں میں بھیجا جنہوں نے حقیقی معنوں میں عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے اسی لیے عوام ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں تاکہ وہ ایوانوں میں پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائیں ۔