پراجیکٹ “صنفی بنیادوں پر تشدد” کے حوالے سے سمینار، ڈپٹی کمشنر ہال میں منعقد ہوا
سانگھڑ سے عادل مغل کی رپورٹ کے مطابق،سانگھڑ پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی جانب سے، یو این ایف پی اے، اور یو این ایچ سی آر، کی شراکت داری سے چلنے والے پراجیکٹ “صنفی بنیادوں پر تشدد” کے حوالے سے سمینار، ڈپٹی کمشنر ہال میں منعقد ہوا ، جس میں سول سوسائٹی و اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تھا،جس میں ریفرل پاتھ وے کے حوالے سے بات کی گئی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ارشد ابراہیم صدیقی ، ،صابر مہر ، واجد میمن اعجاز قریشی یو این ایف پی اے کے کو آرڈینیٹر ،محمد امین کیریو اور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر پاتھ فائینڈر خیر النساء چانڈیو ،شفا فائونڈیشن کی ڈسٹرکٹ منیجر عائشہ تبسم، لیگل ایڈ سوسائٹی کے حسیب احمد، سر نواز کمھبر ،اسلم میمن ،امیر بخش بردی ،اقتدار سنجرانی و دیگر سوسل سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی، محمد امین کیریو اور محترمہ خیر النساء چانڈیو کا کہنا تھا کہ صنفی بنیادوں پر تشدد کی اصل وجوہات ذہنی پستی اور نفسیاتی مسائل ہیں، جو زیادہ تر کم آمدنی والے خاندانوں میں اکثر دیکھی گئی ہیں،اس کے علاوہ قدرتی آفات کے دوران جو افراد یا خاندان گھروں سے بے گھر ہو کر مختلف رلیف کئمپوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں، ان میں ذہنی پستی کی وجہ سے صنفی بنیادوں پر تشدد جیسے مسائل سامنے آتے ہیں، اگر اس طرح کے افراد میں سائیکو سپورٹ کے ذریعے بات چیت کی جائے تو کافی حد تک ایسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ ریفرل پاتھ وے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سنگین کیسز کو مختلف اداروں کو ریفر کردیا جاتا ہے ،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس مسائل کو جہاں تک ہو حل کیا جائے







































Visit Today : 346
Visit Yesterday : 536
This Month : 882
This Year : 64601
Total Visit : 169589
Hits Today : 3333
Total Hits : 879045
Who's Online : 3




















