ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 24 October 2021 کو شائع کیا.
ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈی آئی خان میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل اکرام اللہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا تاہم راستے میں 2 موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 188
Visit Yesterday : 509
This Month : 1730
This Year : 65449
Total Visit : 170437
Hits Today : 704
Total Hits : 887297
Who's Online : 7





















