خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی
bbc news urdu نے Sunday، 25 June 2023 کو شائع کیا.
پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی139کلو میٹر رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی شانگلہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 437
Visit Yesterday : 536
This Month : 973
This Year : 64692
Total Visit : 169680
Hits Today : 5137
Total Hits : 880849
Who's Online : 4




















