صحبت پور سے محمد ثاقب کھوکھر کے مطابق،تحصیل پریس کلب مانجھی پور کے صدر ،محمد نواز تھہیم جنرل سیکریٹری، رحمت اللہ کھوکھر، چیئرمین وزیر احمد تھیہم، سینئر نائب صدر جعفر خان کنڈرانی نائب صدر خدابخش سمیجہ,سجاد ابراہیم ,دلمراد خان و دیگر صحافیوں نے کہا کہ، چھتر پریس کلب کے صحافیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چھتر پریس کلب پر قبضہ مافیا کی طرف سے الٹا صحافیوں پر نا جائز کیس کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں نصیر آباد, جعفر آباد اور صحبت پور کے صحافیوں نے سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ،کہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اور پریس کلب پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، صحافیوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی پی او نصیر آباد اور ڈی آئی جی نصیر آباد رینج سے مطالبہ کیا ،کہ وہ چھتر پولیس کی نا انصافیوں کا نوٹس لیں






































Visit Today : 364
Visit Yesterday : 536
This Month : 900
This Year : 64619
Total Visit : 169607
Hits Today : 3748
Total Hits : 879460
Who's Online : 1




















