اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صر ف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں۔  یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ بینظیر بھٹو نے جیلیں اور طویل جلاوطنی کاٹی،بینظیر بھٹو نے آمریت کیخلاف بھرپور جدوجہد کی،ان کاکہناتھا کہ بینظیر بھٹو نے نوازشریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا، دونوں رہنمائوں نے مل کر جمہوریت کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ  ہم ملک میں پارلیمانی نظام کو واپس لائے، آصف زرداری نے اختیارات پارلیمان کودیئے، اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صر ف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں،ہمارا فوکس صرف اور صرف معیشت ہے۔