سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے,میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی
لندن : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس سال اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونا قانون کے مطابق ضروری ہیں، صوبائی اسمبلیاں ملک میں انتشار پھیلانے کےلیے توڑی گئیں ، انہوں نے کہاکہ میں نے میاں صاحب کو کہا تھا آپ قیادت بدلیں گے تو میرا پارٹی کے عہدے پر رہنا ممکن نہیں ، میرے مسلم لیگ ن یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف نے لندن آکر ملاقات کرنے کی دعوت دی تھی ، نواز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔







































Visit Today : 475
Visit Yesterday : 536
This Month : 1011
This Year : 64730
Total Visit : 169718
Hits Today : 6238
Total Hits : 881950
Who's Online : 6




















