نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
bbc news urdu نے Tuesday، 20 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کو کلمہ چوک پر کنٹرینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کو نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ مقدمے میں نامزد ہیں، جن سے تفتیش ضروری ہے اور یہ تعاون نہیں کررہے۔ جج نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چاروں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 497
This Month : 1038
This Year : 64757
Total Visit : 169745
Hits Today : 11
Total Hits : 882087
Who's Online : 1




















