رواں برس 160 ممالک کے 20 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کریں گے؛ سعودی عرب
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 20 June 2023 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ 160 ممالک سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سرزمینِ مقدس پر میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سرزمینِ مقدس میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان استقبال کی تیاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا۔ یہ دستاویزی فلم حج کے مناسک ادا کرنے کی تیاری کے موقع پرپیش کی جا رہی ہے۔تقریب سے خطاب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللہ مہمانوں کی شاندار میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ چند دنوں کے بعد دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے لاکھوں مسلمان اس عظیم تلبیہ کا ورد کریں گے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 120
Visit Yesterday : 497
This Month : 1153
This Year : 64872
Total Visit : 169860
Hits Today : 459
Total Hits : 882535
Who's Online : 5




















