اسلام آباد کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ، دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار
bbc news urdu نے Tuesday، 20 June 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود قریشی آج ایف 8 کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عبا س کی عدالت میں پیش ہوئے ، دونوں کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ۔ فاضل جج نے دونوں رہنماﺅں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں ۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 497
This Month : 1180
This Year : 64899
Total Visit : 169887
Hits Today : 600
Total Hits : 882676
Who's Online : 5




















