چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات، چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کا حصہ ہیں: چوہدری شجاعت حسین کا اہم بیان
bbc news urdu نے Monday، 19 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی کی صحت ٹھیک نہیں ہے ان کے پاؤں پر سوجن ہے، انہوں نے کہا ’’پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، ہمارے خاندان پر پہلے بھی مشکل وقت آتے رہے ہیں‘‘ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملاقات کے دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، پرویز الٰہی سے قریبی رشتہ داری ہے جس کی وجہ سے ان سے ملاقات کے لیےآیا ہوں ۔ نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سےپرویز الٰہی کے سیاسی مستقبل کے سوال پرچوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی ہماری جماعت کا حصہ ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 254
Visit Yesterday : 497
This Month : 1287
This Year : 65006
Total Visit : 169994
Hits Today : 2871
Total Hits : 884947
Who's Online : 7





















