مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 23 October 2021 کو شائع کیا.
کوئٹہ: مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 497
This Month : 1461
This Year : 65180
Total Visit : 170168
Hits Today : 3890
Total Hits : 885966
Who's Online : 5





















