موجودہ سیاسی صورتحال حال اور متوقع انتخابات،،سرائیکستان یکجہتی کانفرنس ملتان میں منعقد کریں گے : خواجہ غلام فرید کوریجہ و مہر مظہر عباس کات
ملتان (صفدربخاری سے) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ جانشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف اور سربراہ سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال حال اور متوقع انتخابات کے حوالے سے سرائیکستان یکجہتی کانفرنس ملتان میں منعقد کریں گے ملک میں مظلوم قوموں سے بات چیت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی اور سرائیکیوں کے آئینی حقوق کے لیے نئی انتخابی حکمت عملی پر گفتگو ہو گی اور سیاسی موقف رکھنے والے ھم خیال جماعتوں اور شخصیات کو دعوت دی جاے گی جلد تاریخ کا اعلان کریں گے آل سرائیکی پارٹیز یا سرائیکستان یکجہتی کانفرنس کا مقصد سرائیکوں کے سیاسی مینڈیٹ کو متحد کرنا اور انتخابی اور سیاسی صورتحال پر مضبوط سرائیکیوں کو موقف پیش کرنا ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو سرائیکی خطہ کے عوام کا مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے جس طرح 2018 میں جنوبی پنجاب محاز کے نام پر ایجنسیوں کے ٹولہ نے سرائیکوں کا مینڈیٹ چوری کیا تحریک کو نقصان پہنچایا اب بھی اسی طر ح کی کوئی کوشش ھو سکتی ھے سرائیکی عوام ھوشیار رھیں ملک میں کمزوروں اقلیتوں کسانوں مزدوروں اور ملک میں معاشی عدم استحکام پر غریب عوام کے موقف سیاست میں متوسط طبقہ اور غریب کے حقوق کی آواز بلند کریں گے



































Visit Today : 333
Visit Yesterday : 497
This Month : 1366
This Year : 65085
Total Visit : 170073
Hits Today : 3289
Total Hits : 885365
Who's Online : 6





















