لاہور: پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی  سابقہ گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کرلیا۔”جیو نیوز” کے مطابق پولیس نے  گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی سابقہ گول کیپر کو گرفتار کیا، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔ واضح رہے کہ جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔