اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ چین کے ساتھ ہمارے 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا بعض اوقات ہمارے لئے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، امریکہ کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہئے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔ ان کا کہنا تھا ہم امریکہ سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے، پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکہ بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔