ملتان منیر آبادکے منشیات فروش غنڈے مجھے آئے روز ناجائز تعلقات رکھنے اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی، آ ر پی او، سی پی او ملتان تحفظ فراہم کریں: خواجہ سراء انمول کی اپیل
ملتان : بہاولپور روڈ کے علاقہ منیر آباد کے رہائشی خواجہ سراء انمول نے اپنی والدہ اقبال مائی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے غنڈہ گرد منشیات فروش غلام عباس، کاظم حسین اور امام بخش مجھے آئے روز ناجائز تعلقات رکھنے پر مجبور کررہے ہیں اورمجھے جان سے ماردینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مذکورہ ملزمان نے 12مئی کوچادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھر میں گھس کر مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی مجھے اور میری والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور میری والدہ کو زخمی کردیا اور میرے کپڑے تک پھاڑ دیئے ہمارے شور واویلہ پر علاقہ مکینوں کے آنے پر مذکورہ ملزمان قیمتی طلائی زیورات، گھر میں پڑی 45ہزار روپے کی نقدی چھین کر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ پولیس بستی ملوک میں مقدمہ درج کرایا گیا لیکن تاحال مذکورہ ملزمان آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں ہراساں و پریشان کر رہے ہیں اگر مجھے یا میری والدہ کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار مقامی تھانہ پولیس بستی ملوک اور مذکورہ ملزمان ہوں گے انہوں نے نگرا ن وزیراعلی پنجاب، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی، آ ر پی او، سی پی او ملتان سے فی الفور مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرنے، مال برآمدگی اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو آر پی او، سی پی او کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔



































Visit Today : 61
Visit Yesterday : 509
This Month : 1603
This Year : 65322
Total Visit : 170310
Hits Today : 161
Total Hits : 886754
Who's Online : 6





















