بہترین عربی دانی پر انڈین کو دبئی کا گولڈن اقامہ جاری
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 23 October 2021 کو شائع کیا.
دبئی: دبئی میں مقیم ایک انڈین شہری کو عربی زبان پرمکمل عبوررکھنے پر گولڈن اقامہ جاری کردیا گیاـ نسیم حمزہ احمد نامی بھارتی شہری کو اماراتی ادارہ برائے رہائشی امور کی جانب سے بہترین عربی زبان بولنے اور مثالی ترجمہ کرنے پرگولڈن اقامہ کا حقدار قرار دیا گیا ـامارتی اخبار کے مطابق دبئی میں ثقافتی اتھارٹی کی جانب سے نسیم حمزہ کی عربی دانی کو مثالی قرار دیا گیا ـ اتھارٹی کے مطابق نسیم حمزہ عربی زبان پر مکمل عبوررکھتے ہیں ـدریں اثنا بھارتی شہری نسیم حمزہ کا کہنا تھا کہ اعزاز (گولڈن اقامہ ) سے مجھے بے حد خوشی ہے ، عربی زبان کی خدمت مزید بہتر طریقے سے کروں گا اور عربی سے نابلد افراد کو زبان سیکھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گاـ
ٹیگز:-



































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 497
This Month : 1395
This Year : 65114
Total Visit : 170102
Hits Today : 3458
Total Hits : 885534
Who's Online : 5





















