پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ منگوانے والے ڈاکٹر کوفارغ کردیا گیا : مونس الٰہی کا الزام
bbc news urdu نے Friday، 16 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ والدہ سے والد کا میڈیکل ریکارڈ منگوانے والے ڈاکٹر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مونس الٰہی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’جب میرے والد کی طبیعت خراب ہوئی اور جیل کی انتظامیہ اُن کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) لائی تو پروفیسر بلال محی الدین نے میری والدہ کو فون کیا کہ ان کا میڈیکل ریکارڈ لے آئیں تاکہ ہم اس کو دیکھ کر ان کا علاج کر سکیں ۔ ڈاکٹر صاحب کی وابستگی شاید کسی بھی سیاسی جماعت سے نہ ہو ۔ انہوں نے بطور ڈاکٹر میری والدہ سے ریکارڈ منگوایا۔ آج پتہ چلا ہے کہ ان کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ایک مریض کے خاندان سے میڈیکل ریکارڈ منگوانے کی اتنی بڑی سزا کا کوئی جواز نہیں بنتا‘‘
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 914
Total Hits : 887507
Who's Online : 10





















