ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کا دورہ،9 مئی کے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت
ملتان(صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشاد ظفیر اور شبیر قائم خانی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے ایک وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں پنجاب کے صدر چوہدری عابد گجر، سکریٹری جنرل کرامت علی شیخ ، اے پی ایم ایس او پنجاب کے صدر مہر زین علی سمیت پنجاب کمیٹی کے زمہ داران اور سینٹرل پنجاب کے صدر شاہین گیلانی، جنرل سکریٹری رانا نعمان وسیم بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم کے وفد نے ملک دشمن شرپسندوں کی جانب سے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور نظر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور اس سانحہ کو عمران خان نیازی کے ملک دشمنی پر مبنی بیانیہ کا نتیجہ قرار دیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے پاک فوج کے شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات،شہداء کی یادگاروں اور حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور ان حملوں کے ماسٹر مائنڈز اور اس سب کے سرغنہ عمران نیازی کو قرار واقعی سزا دی جائے۔





































Visit Today : 320
Visit Yesterday : 509
This Month : 1862
This Year : 65581
Total Visit : 170569
Hits Today : 3220
Total Hits : 889813
Who's Online : 8





















