ساہیوال سے قراۃالعین شفیق کی رپورٹ کے مطابق، چک نمبر
ایک سو اکتالیس نو ایل تھانہ ڈیرہ رحیم خان ضلع ساہیوال میں جعلی دودھ کی خرید  فروخت جاری ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کئی لوگوں کی جانوں سے  کھیلا جارہا ہے،کئی دفعہ ان کا دودھ بنانے والا نظام فیل ہوا ہے، مالک بااثر ہیں، پیسے دے  کر ہر دفعہ جان چھڑوالیتے ہیں، اور پھر اپنا دھندا شروع کردیتے ہیں، محکمہ فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،، دن دھاڑے یہ کام کرتے ہیں دودھ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، لیکن جعلی  دودھ بنا کر لوگوں کو بیمار کیا جارہا ہے، اہل احکام بالا  سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے