قومی احتساب بیورو (نیب)خورشید شاہ کے خلاف مزید ریفرنس اور تحقیقات کی ڈیمانڈ کر رہا تھا
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نےکہاہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب)خورشید شاہ کے خلاف مزید ریفرنس اور تحقیقات کی ڈیمانڈ کر رہا تھا ،نیب خورشید شاہ کی گرفتاری پرعدالت کو مطمئن نہیں کرسکا ،جس کے خلاف جو الزام ہے ،نیب اس کے ثبوت عدالت میں پیش کرے،آرڈیننس لا کر حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ اصلاحات کی ضرورت تھی کیونکہ نیب ٹھیک کام نہیں کر رہا تھا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام “لائیو ود نصراللہ ملک”میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارا بڑا سادہ سا ایشو ہے،ہم کہہ رہےہیں کہ سیدخورشید شاہ کو غلط کیس میں نامزد کیا گیا ہےاور نیب کے پاس کیس بنانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے ،ابھی کل عدالت میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے بار بار پوچھا کہ آپ کا بنیادی الزام کیا ہے ؟نیب نے جو باتیں وہاں پربتائیں وہ بالکل اتنی بودی اورکمزور تھیں کہ جج صاحبان بار بار انہیں سمجھاتے رہے کہ آپ یہ کریں ،آپ یہ کریں ،اُنہوں نے کہا کہ ابھی آپ کی انویسٹی گیشن جاری ہے ،ان چیزوں کو ابھی دیکھ لیں ۔



































Visit Today : 255
Visit Yesterday : 497
This Month : 1288
This Year : 65007
Total Visit : 169995
Hits Today : 2889
Total Hits : 884965
Who's Online : 3





















