وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
www.bbcnewshd.com نے Friday، 22 October 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد(عباس ملک )وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر پر روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وفد میں شامل ہوں گے۔دفترخارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 174
Visit Yesterday : 497
This Month : 1207
This Year : 64926
Total Visit : 169914
Hits Today : 1269
Total Hits : 883345
Who's Online : 3




















