منشیات کیس؛ اداکارہ اننیا پانڈے کی آج پھر طلبی
www.bbcnewshd.com نے Friday، 22 October 2021 کو شائع کیا.
ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں این سی بی نے آج ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لیے صبح 11 بجے اپنے آفس طلب کیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ روز بھی اننیا پانڈے کو این سی بی کے دفتر طلب کیا تھا جہاں ان سے منشیات کیس کے سلسلے میں تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اننیا اپنے والد کے ہمراہ این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں۔این سی بی نے گزشتہ روز اننیا پانڈے کو اپنے دفتر طلب کرنے سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 497
This Month : 1112
This Year : 64831
Total Visit : 169819
Hits Today : 213
Total Hits : 882289
Who's Online : 3




















