ملتان : کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدور شفقت علی، الیاس رحمانی، چیئرمین راشد خان انفارمیشن سیکریٹری شیخ بلال نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ کی پسماندگی کے ذمہ دارکرپٹ افسران کے خلاف کاروائی نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے جس کا سپریم کورٹ کو فی الفور از خود نوٹس لینا چاہیئے ملتان میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے کرپٹ افسران نے جس طرح کی اندھیر نگری مچا رکھی ہے اس پر انتظامیہ کا نوٹس نہ لینا جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سراسرناانصافی کے مترادف ہے جو کہ پہلے ہی گذشتہ 75سالوں سے پسماندگی کا شکار ہیں راشد خان نے مزید کہا کہ اس وقت میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اندر لاکھوں روپے کے فرضی کوٹیشن بناکر جس طرح سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اس کے ذمہ دار میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے ایکسیئن سرور نقوی عرف نقدی شاہ ہیں جنہوں نے اپنے کرپٹ چہیتے مافیا کے ساتھ اندھیر نگری مچا رکھی ہے اس کی داستانیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور انہوں نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں فیملی، دوست واحباب کے نام بنا رکھی ہیں ان کے غیر قانونی اثاثہ جات بارے خفیہ ادارے تحقیقات کریں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا استحصال ہورہا ہے جو کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بزنس کمیونٹی ہے لیکن ان کے واجبات کی ادائیگی گذشتہ دوسالوں سے نہ کی جارہی ہے جس پر سپریم کورٹ، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب کو فی الفور سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ملتان میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران سے واجبات کی جب ادائیگیوں بار ے مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ اپنے حواریوں کے زریعے کنٹریکٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کے کرپٹ مافیاافسران کے خلاف اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں میں کرپشن بارے کیسز کی درخواستیں ہیں لیکن ایسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھی ان کے ہاتھوں یرغما ل بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے ایسے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی نہ کی تو کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔