بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
bbc news urdu نے Thursday، 21 October 2021 کو شائع کیا.
نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا تربیتی طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 478
Visit Yesterday : 536
This Month : 1014
This Year : 64733
Total Visit : 169721
Hits Today : 6257
Total Hits : 881969
Who's Online : 3




















